اشتہار

سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، اچانک بہت بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1750 اور 1500روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 61 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 38 ہزار288 روپےہوگئی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4ڈالر کے اضافے سے 1759ڈالر کی سطح پر آگئی جس کی وجہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

دوسری جانب اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1710روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1466.04 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں