اشتہار

قائد اعظم ٹرافی فائنل، محمد حریرا نے ڈبل سنچری جڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

قائد اعظم کے ٹرافی کے فائنل میچ کے تیسرے روز ناردرن کے محمد حریرا نے شاندار ڈبل سنچری بنا ڈالی۔

لاہور میں کھیلے جانے والے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر ناردرن کی ٹیم 593 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ سندھ نے پہلی اننگز میں 284 رنز بنائے تھے، ناردرن کو سندھ کے خلاف 309 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

محمد حریرا نے 236 گیندوں پر 221 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 35 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

- Advertisement -

ناردرن کی جانب سے عمر امین اور عمر وحید نے بھی سنچریاں اسکور کیں، روحیل نذیر 94 رنز پر عالیہ محمود کی گیند پر فواد عالم کو کیچ دے بیٹھے۔

سندھ کی جانب سے محمد عمر اور عالیان محمود نے چار، چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل سندھ کی ٹیم پہلی اننگز میں 284 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، فواد عالم 61 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ آصف محمود نے 78 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ناردرن کی جانب سے عامر جمال اور محمد موسیٰ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں