اشتہار

آنکھوں کو رگڑنا کتنا نقصان دہ ہے؟ ویڈیو میں اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

جب آپ آنکھیں رگڑتے ہیں تو آپ کی کھوپڑی کے اندر واقعی کیا ہوتا ہے؟ ایم آر آئی اسکین ویڈیو یہ سب ظاہر کرتی ہے۔

اپنی آنکھوں کو رگڑنے کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں جس میں آپ کو آنکھ کا انفیکشن، الرجی یا دیگر طبی کیفیت ہوسکتی ہے یا پھر یہ ایک عادت بھی ہوسکتی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی آنکھوں کو رگڑنے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اگر ہم انہیں بہت زیادہ رگڑتے ہیں تو انہیں خود نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

- Advertisement -

What really happens when you rub your eyes?

آنکھیں رگڑنے سے ہماری کھوپڑی کے اندر اس کا کیا ردعمل ہوتا ہے اس کی منظر کشی ایک ویڈیو میں کی گئی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈیٹ پر شیئر کی گئی ایم آر آئی اسکین کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو سوچنے پر مجبور کردیا۔

عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ اپنی آنکھوں کو رگڑنے کیا یہ عمل ہم اپنی زندگی میں تقریباً روزانہ، شعوری یا لاشعوری طور پر کرتے ہیں، جس میں تھکاوٹ کا عنصر بھی شامل ہے۔

یہ عمل تناؤ میں کمی کا باعث بھی بن سکتا ہے لیکن دوسری جانب یہ بھی ممکن ہے کہ اس کی وجہ آنکھوں کا انفیکشن، الرجی یا جسمانی صحت کے حوالے سے کوئی اور بیماری بھی ہوسکتی ہے۔

لیکن کیا ہم نے کبھی یہ سوچا ہے کہ اپنی آنکھیں رگڑنے کے لیے کیا چیز ہمیں متحرک کرتی ہے؟ اور جب آنکھیں بہت زور سے رگڑتے ہیں تو کھوپڑی کے اندر کیا ہوتا ہے؟ اور اس کے بعد آنکھیں سرخ کیوں ہو جاتی ہیں؟

اس حوالے سے ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ بعض اوقات ہماری آنکھیں رگڑنے سے سرخ ہوجاتی ہیں کیونکہ شدید رگڑنے کی صورت میں خون کی چھوٹی چھوٹی نازک رگیں ٹوٹ جاتی ہیں یا خون کی روانی میں رکاوٹ پیدا کردیتی ہیں۔

ماہرین امراض چشم نے تجویز کیا ہے کہ جتنا ہوسکے حتی الامکان ہمیں آنکھوں کو رگڑنے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اگر ہم بہت زیادہ یا زیادہ بار بار رگڑتے ہیں تو انہیں یقینی طور نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

آنکھوں کو بار بار رگڑنے سے آنکھ کے لینس یا کارنیا کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں بینائی کی خرابی یا انفیکشن ہوسکتا ہے جو ہمیں کسی بڑی مشکل میں ڈال سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں