اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ

اشتہار

حیرت انگیز

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تین اضلاع میں ہونے والے الیکشن میں 669 نشستوں میں سے 664 نشستوں کے سرکاری نتائج آگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں اب تک موصولہ نتائج کے مطابق 669 نشستوں میں سے 664 نشستوں کے نتائج آگئے ہیں جس میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 197 نشستوں کے ساتھ آگے ہے اور پیپلز پارٹی 194 نشستیں حاصل کرکے صرف تین نشستوں کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہے۔

- Advertisement -

مسلم لیگ ن نے 127، آزاد امیدواروں نے 121 نشستیں حاصل کرلی ہے جب کہ مسلم کانفرنس کے ہاتھ صرف 22 نشستیں ہی آسکی ہیں۔ جے کے پی پی، تحریک لبیک اور جماعت اسلامی ایک ایک نشست حاصل کر پائی ہیں۔

ڈسٹرکٹ کونسلز کی 74 نشستوں میں سے 73 کے نتائج آگئے۔ پی ٹی آئی 32 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ پی پی نے 22 نشستیں حاصل کی ہے۔ مسلم لیگ ن کے 11 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جب کہ چار آزاد اور مسلم کانفرنس کے تین امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے حصے میں ایک نشست آئی ہے۔

ممبر یونین کونسل اور لوکل کونسل کی 535 نشستوں میں سے 531 کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 158 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 148 نشستیں حاصل کرکے دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے۔

یوسی اور لوکل کونسلز میں مسلم لیگ ن 98 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔ 108 آزاد امیدواروں نے میدان مارا۔ مسلم کانفرنس کے ہاتھ 17 سیٹیں آئیں جب کہ جماعت اسلامی اور تحریک لبیک کو صرف ایک ایک نشست پر اکتفا کرنا پڑا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں