ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

پاک فوج کے بینڈز کی قومی وعلاقائی دھنوں پر شاندار پرفارمنس

اشتہار

حیرت انگیز

پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں آرمی بینڈز نے قومی اور علاقائی نغموں پر خوبصورت دھنیں اور ڈرمرز نے شاندار پرفارمنس سے دل جیت لیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی پُروقار تقریب آرمی ہاکی اسٹیڈیم میں ہوئی۔ جس میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل عاصم منیر کو کمانڈ کی چھڑی سونپی جس کے بعد وہ پاک فوج کے سربراہ بن گئے۔

اس پروقار تقریب میں پاک فوج کے بینڈ دستے نے نائب صوبیدار محمد افضل کی قیادت میں شاندار پرفارمنس پیش کی اور ملی و علاقائی نغموں سمیت صوفیانہ کلام پر خوبصورت دھنیں پیش کرکے شرکا کے جوش و جذبے کو مزید گرمایا۔

- Advertisement -

جی ایچ کیو بینڈ نے ’اللہ اکبر، اللہ اکبر‘، ’اپنی قوت اپنی جان، جاگ رہا ہے پاکستان‘، ’ دل دل پاکستان، جان جان پاکستان‘، اے وطن کے سجیلے جوانو، میرے نغمے تمہارے لیے ہیں‘ جیسی شہرہ آفاق ملی نغموں پر خوبصورت دھنیں پیش کرکے ماحول گرمایا۔

فوجی بینڈ نے اس کے علاوہ اس پرچم کے سائے تلے، جیوے جیوے پاکستان سمیت کئی مشہور ملی نغموں پر بھی دھنیں پیش کیں جب کہ کشمیر کے مقبول گیت میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے ایک دن پر بھی سُر بکھیرے۔

 

صوبیدار محمد افضل کی زیر قیادت بینڈ نے پنجابی مشہور لوک گیت ’سرگیے دا تارے آ‘، ہر خاص وعام کی زبان پر مشہور سندھی لوک کیت ’مور ٹور ٹلے رانا‘ سمیت بلوچ، پشتو، گلگتی اور کشمیری روایتی لوک گیتوں پر خوبصورت دھنیں بھی پیش کیں۔

تقریب میں آرمی اسکول کے ڈرمز نے بھی مسحور کن پرفارمنس کا مظاہرہ پیش کرکے شرکا کے دل جیت لیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں