اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

دیوالیہ ہونے کا خطرہ : پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو سہارا مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایشین انفراسٹرکچرانوسٹمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کو 500 ملین ڈالر موصول ہوگئے، یہ رقم ایشائی ترقیاتی بینک کے پروگرام بریس کے تحت فراہم کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو 500 ملین ڈالر موصول ہوگئے، یہ رقم ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سےموصول ہوئی ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں یہ رقم جمع ہوچکی ہے۔

اس حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹ میں بتایا کہ آج بورڈ کی منظوری کے بعد یہ رقم اسٹیٹ بینک کو منتقل کر دی گئی ہے ، یہ رقم پاکستان کو ایشائی ترقیاتی بینک کے پرگرام بریس کے تحت فراہم کی گئی ہے، جس کا مقصد ملک کو معاشی اور سماجی بحران سے نمنٹے کیلئے مدد فراہم کرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں