اشتہار

انتہا پسند مودی سرکار کا ایک اور مسلم دشمن اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں انتہا پسند مودی سرکار آئے روز مسلم کش اقدامات کرتی رہتی ہے اب ہندو توا کی حامی حکومت کا ایک اور مسلم کش اقدام سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے مسلم دشمن نئے حکم کے مطابق مدرسوں میں زیر تعلیم طلبہ کی اسکالر شپ ختم کر دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مدارس میں زیر تعلیم پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کو ایک ہزار روپے ماہانہ اسکالر شپ دی جاتی تھی جو بیک جنبش قلم بند کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

مودی سرکار کے اس اقدام سے مدارس میں زیر تعلیم غریب مسلمان طلبہ مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

اس سے قبل اتر پردیش کی ریاستی حکومت بھی مدرسوں کے طلبہ کے لیے اسکالر شپس پر پابندی لگا چکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارت میں مدرسوں کے 16 ہزار 558 طلبا کو 4 سے 5 لاکھ روپے کی اسکالر شپس فراہم کی گئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں