اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

آرمی کو آپ جیسا قابل سربراہ ملنا اللہ کا خاص فضل ہے، وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی کو آپ جیسا پیشہ وارانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ کا خاص فضل ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون کیا اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد ہیش کی۔

ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ بہادر پاکستان آرمی کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنا بڑا اعزاز ہے، آپ کی قیادت میں پاک فوج کی صلاحیتوں اور دفاع وطن کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی، دہشت گردی کے خاتمے اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اللہ آپ کی مدد فرمائے، وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کے لیے ہمارا بھرپور تعاون آپ کو میسر رہے گا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نیک تمناؤں کے اظہار پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں