اشتہار

راشدلطیف کے سرفراز اور رضوان کو قیمتی مشورے، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل راولپنڈی میں قومی اسکواڈ کے تربیتی سیشن کا دورہ کیا اور محمد رضوان اور سرفراز احمد کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی اور لکھا کہ راشد لطیف نے تربیتی سیشن میں اپنی قیمتی مشورے دیے۔

راشد لطیف نے کہا کہ وکٹ کیپنگ کے شعبے میں پاکستان کو کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے سرفراز اور رضوان زبردست پرفارم کر رہے ہیں دونوں ہی اپنی جگہ پر بہترین ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کا موقع ملا اور ٹیم کا ماحول دیکھ کر بےحد خوشی ہے بہترین ماحول ہی ٹیم کی اچھی کارکردگی کا مظہر ہے گزشتہ تین سالوں میں جس طرح ٹیم کا ماحول اچھا ہوا ہے اس سے ٹیم کی کارکردگی میں بھی نکھار آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں میں انجری ہے کمبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے سرفراز اور رضوان سیزن پلیئر ہیں انہیں زیادہ بتانے کی ضرورت نہیں پڑی لیکن جو نظر آیا اس پر اپنی رائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں