ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

فوادعالم نے ایک اور سنچری بنا لی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں سنچری بنا دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں سندھ کی نمائندگی کرنے والے فوادعالم نے ناردن کے خلاف ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی۔

ناردن کے پیس اٹیک کے سامنے جب بیٹنگ لائن لڑکھڑائی تو فوادعالم ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے اور ٹیم کو مکمل تباہی سے بچانے کے لیے کوشش کرتے رہے۔

بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بلے باز نے 113 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ ان کے سوا اور کوئی بلے باز خاطرخواہ مزاحمت نہ کر سکا۔

یہ فوادعالم کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 43 ویں سنچری ہے۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 14 ہزار سے زائد رنز بنا رکھے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں 5 سنچریاں بنا چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں