اشتہار

ملک کے میدانی علاقوں رواں ہفتے موسم کیسا رہے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ موسمیات نے پاکستان کے میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے اور رواں ہفتے دھند پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چند روز کے حوالے سے جاری ایڈوائزی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں مسلسل خشک موسم رہنے کے باعث رواں ہفتے دھند پڑے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب میں صبح کے اوقات میں دھند پڑے گی اور شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب میں صبح کے اوقات میں دھند پڑے گی۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنا شروع ہوگئی ہے جب کہ بالائی سندھ میں بھی صبح کےاوقات میں دھند پڑے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند نے سفر دشوار کردیا ہے اور حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے۔ موٹر وے پولیس نے کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے دونوں صوبوں میں موٹر ویز کو کئی مقامات پر ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردیا ہے۔

موٹرے وے حکام نے شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دوران سفر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں، گاڑیوں کی رفتار کم اور درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور کے پی میں شدید دھند، کئی مقامات پر موٹر ٹریفک کیلیے بند

موٹروے پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سفر سے پہلے موٹر وے کی تازہ صورتحال کی معلومات اس کی ہیلپ لائن130 سے لی جاسکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں