راولپنڈی: پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی ہونے والی رونمائی کی تقریب ملتوی ہوگئی ہے۔
پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت ناساز کے باعث تقریب ملتوی کی گئی۔
پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی اب کل ہوگی، بین اسٹوکس اور بابراعظم کل ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔
دوسری جانب انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے دیگر کھلاڑی اور آفیشلز پنڈی اسٹیڈیم نہیں آئے۔
ای سی بی کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے متعدد کھلاڑی اور آفیشلز آج ہوٹل میں ہی ٹھہریں گے، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہوٹل میں مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔