کراچی : پولیس کا کہنا ہے کہ ملیرشمسی سوسائٹی واقعے میں ملزم فواد نے بیوی اور بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد ویڈیو کال پر انویسٹرز کو لاشیں دکھائیں۔
تفصیلات کے مطابق ملیرشمسی سوسائٹی میں اہلیہ اور بیٹیوں کے قتل کا واقعے پر پولیس نے بتایا کہ ملزم فوادگزشتہ 5سال سےلوگوں کےپیسےانویسٹ کررہاتھا، ملزم فواد نے 7 انویسٹرز کے نام بھی پولیس کو بتا دیے ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے کچھ انویسٹرز کو ویڈیوکال اور کچھ کو لاشوں کی تصاویر بھیج کر آگاہ کیا۔
گذشتہ روز کراچی کےعلاقےملیرشمسی سوسائٹی میں گھرسےتین بچیوں اور ان کی والدہ کی لاشیں ملیں تھیں ،چاروں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔
ایس ایس پی کورنگی ساجدامیرسدوزئی نے بتایا تھا کہ فواد نامی شخص نے بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی۔
قتل کیے گئے افرادمیں زخمی فواد کی اہلیہ ہما،سولہ سالہ بیٹی نیہا، بارہ سالہ بچی فاطمہ اور دس سالہ بچی ثمرہ شامل تھیں۔
ملزم فواد نے ابتدائی بیان میں بتایا تھا کہ نوکری کے ساتھ پارٹ ٹائم ٹریڈنگ بھی کرتا تھا،انویسٹرز نے پیسہ لگایا ہوا تھا اور ٹریڈنگ میں نقصان ہوگیا، قرض واپس کرنا تھا۔
ملزم کا کہنا تھا کہ مالی پریشانی کی وجہ سےبیوی سےبھی جھگڑا رہتا تھا، اس لیے سب کو مار ڈالا اور خود کو بھی مارنے کی کوشش کی۔