ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

عمران خان کی جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف بننے پرمبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیرمین عمران خان نے جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف بننے اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بننے پر مبارک باد دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سویلین بالادستی پر قائداعظم کا قول شیئر کرتے پیغام میں کہا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بننے اور جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم اور ریاست کےدرمیان پچھلے8ماہ سے اعتماد کا فقدان ہے، امید ہے نئی ملٹری لیڈرشپ ریاست،قوم میں اعتمادکےفقدان کوختم کرے گی، عوام ہی ریاست کی اصل قوت ہیں۔

گذشتہ روز جی ایچ کیو میں پاک فوج کے کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی تھی، جس میں سبکدوش جنرل قمرجاوید باجوہ نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کی کمان سونپی تھی۔

سیدعاصم منیر چھڑی ہاتھ میں تھام کر مسلح افواج کے سترویں آرمی چیف بن گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں