جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 7 مزدور جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے ضلع اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 7 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوئلے کی کام میں دھماکا لوئر اورکزئی کے علاقے ڈولی میں ہوا۔

ڈی پی او نذیر خان کا کہنا ہے کہ کان سے مزید 4 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، کان میں دھماکے سے جاں بحق مزدوروں کی تعداد 7 ہوگئی۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا ہے کہ مزید پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، دھماکے کے وقت کان میں 13 مزدور کام کر رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں