پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ویڈیو: ’بس نسیم شاہ اچھے لگتے ہیں‘ شاداب خان کی بچیوں سے دلچسپ گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان سے کمسن بچیوں کی ملاقات کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر آل راؤنڈر شاداب خان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ریسٹورنٹ میں چائے نوش کررہے ہیں اس دوران نسیم شاہ کی مداح بچیاں ان سے گفتگو کررہی ہیں۔

ویڈیو میں بچیاں ان سے نوجوان اسپیڈ اسٹار نسیم شاہ سے متعلق پوچھ رہی ہیں۔

شاداب خان نے بھی ان سے پوچھا کہ ’آپ کو نسیم اچھے لگتے ہیں، اس پر بچیوں کہا جی اچھے لگتے ہیں۔‘

نائب کپتان نے بعد میں خود ہی بچیوں سے پوچھا کہ ٹیم میں اور کون اچھا لگتا ہے لیکن بچیوں نے پھر نسیم شاہ کا ہی نام لیا اور کہا کہ ان کی ٹک ٹاک ویڈیو دیکھی ہے۔

شاداب خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’بس نسیم اچھے لگتے ہیں تو پھر مجھ سے کیوں ملنے آئی ہو‘ جس پر بچیوں نے کہا کہ ’آپ دونوں اچھے لگتے ہیں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں