ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان نے اعظم سواتی کی فوری رہائی کا مطالبہ اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ انتقامی سلوک کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کوئٹہ پولیس ان کی جان کو خطرے میں ڈال کر لے گئی ہے۔

 

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اعظم سواتی کو آج صبح سینے میں درد اور سانس کی تکلیف پر پمز منتقل کیا گیا تھا۔ جب ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار تھا تو کوئٹہ پولیس نے ڈسچارج کراکر گرفتار کرلیا۔

سابق وزیراعظم نے سینیٹر اعظم سواتی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس انصاف کا نظام بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کو تیار نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں