اشتہار

لبنان میں سیاسی بحران بڑھ گیا، پارلیمنٹ آٹھویں بار بھی صدر کے انتخاب میں ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان میں سیاسی بحران بڑھتا جا رہا ہے اور ملک کی پارلیمنٹ آٹھویں بار بھی صدر مملکت منتخب کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر کے انتخاب کے لیے لبنانی پارلیمنٹ کا آٹھواں اجلاس ہوا جس میں 128 ارکان میں سے 111 ایوان میں موجود تھے۔

ان ممبران میں سے 52 ارکان نے احتجاج ووٹ نہیں ڈالا جب کہ آزاد امیدواروں کو 37 ووٹ ملے اس طرح آٹھویں بار بھی کسی صدر کے لیے کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔ جس کے بعد اسپیکر نبی بیری نے اگلا اجلاس 8 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ لبنان کے سابق صدر مشعل عون کی مدت گزشتہ اکتوبر کے اختتام پر ختم ہوگئی تھی تب سے اب تک کسی سربراہ مملکت کا چناؤ نہیں ہوسکا ہے۔ لبنان کے آئین کے مطابق صدر بننے کے لیے دو تہائی اکثریت ہونا ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں