تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

لفٹ میں 3 کمسن بچیاں پھنس گئیں، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

بھارت کی ایک رہائشی سوسائٹی میں تین کمسن بچیوں کے لفٹ میں پھنسنے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ غازی آباد کے کراسنگ ری پبلک علاقے میں واقع اسوٹیک نیکسٹ سوسائٹی میں پیش آیا جہاں تین کمسن بچیاں لفٹ میں پھنس گئیں اور دیر تک اس سے باہر نہ نکل سکیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈٖیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لفٹ میں پھنسی بچیوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان ہیں اور ان کے ساتھ کوئی بڑا بھی موجود نہیں ہے۔ لفٹ اچانک بند ہوجانے پر بچیاں شدید خوفزدہ ہوجاتی ہیں۔

ویڈیو میں بچیاں رو رو کر مدد کی التجا کرتی دکھائی دیتی ہیں جب کہ اس دوران وہ لفٹ کا دروازہ کھولنے کی ناکام کوشش کرتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پہلے تو سوسائٹی کے رہائشیوں کو بچیوں کے لفٹ میں پھنسے ہونے کا پتہ ہی نہ چل سکا اور جب معلوم ہوا تو افراتفری مچ گئی اور بچیوں کو بڑی مشکلوں سے لفٹ سے نکالا گیا۔

25 منٹ تک لفٹ میں بند رہنے کے باعث بچیاں اس حد تک خوفزدہ تھیں کہ ریسکیو کیے جانے کے بعد لفٹ سے باہر آنے کے باوجود کسی سے بات نہیں کر پا رہی تھیں۔

غازی آباد میں واقع اسوٹیک نیکسٹ سوسائٹی کی لفٹ میں گذشتہ روز 3 بچیاں تقریباً 25 منٹ تک پھنسی رہیں، بچیاں اتنی خوفزدہ تھیں کہ لفٹ سے باہر نکلنے کے بعد بھی کسی سے بات تک نہیں کر پارہی تھیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ تیکنیکی خرابی کے باعث لفٹ بند ہوگئی تھی اور 25 منٹ تک بند رہی جس کی وجہ سے بچیاں اس میں پھنسی رہیں۔

متاثرہ بچیوں کے والدین نے واقعے کی رپورٹ کراسنگ ری پبلک پولیس استیشن میں درج کرائی ہے جس میں عمارت کی دیکھ بھال کرنے والے عملے اور لفٹ کی مرمت کرنے والی کمپنی کو واقعے کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے اس حوالے سے ایس پی سٹی نپن اگروال کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -