اشتہار

شادی کے فوٹو شوٹ کے دوران ہاتھی نے کیا کیا؟ سنسنی خیز ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نوبیاہتا جوڑے کے فوٹو شوٹ کے دوران غصیلے ہاتھی نے مہاوت کو پٹخ ڈالا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مذکورہ ویڈیو بھارتی ریاست کیرالہ کی ہے،جسے "ویڈنگ موجی” نامی پیج نے وائرل کیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوبیاہتا جوڑا جیسے ہی ہاتھی کے قریب جاتا ہے وہ شدید غصے میں آجاتا ہے اور مہاوت کو اٹھاکر زمین پر پٹخ دیتا ہے یہی نہیں زمین بوس ہونے کے بعد مہاوت کو اپنے نوکیلے دانتوں سے زخمی کرنے کی کوشش کرتا ہے تاہم وہ بھاگنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

اسی دوران ہاتھی نے اپنی پیٹ پر بیٹھے دوسرے مہاوت کو بھی پٹخنے کی کوشش کی تاہم وہ بال بال بچ گیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: عمر رسیدہ شخص کا سائیکل چلانے کا خطرناک انداز، ویڈیو وائرل

واقعے پر دولہے نے کہا کہ میرا عقیدہ ہے کہ اگر ہم انہیں تکلیف دیں گے تو لازمی وہ ردعمل دینگے، جس پر دلہن نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تو ہاتھی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جس پر دلہے نے اثبات میں سر ہلاتے ہوئے کہا کہ اس لئے ہاتھی نے ہمیں کچھ نہیں کہا۔

وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس آنے کا سلسلہ جاری ہے، کئی صارفین کا کہنا تھا کہ ہاتھی کے حملے پر منفی تشہیری مہم قابل مذمت ہے۔

جس پر وائرل کرنے والے پیچ نے جواب دیا کہ ہم اس واقعے کے ذمے دار نہیں، اور نہ ہی یہ کوئی حربہ ہے، یہ ایک اچانک رونما ہونے والا واقعہ تھا، ہم نے کوئی شوٹنگ نہیں کی ہے، برائے مہربانی منفی باتیں نہ پھیلائیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wedding Mojito (@weddingmojito)

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں