اشتہار

اعظم سواتی کے وکیل کو پولیس نے ملاقات کرنے سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : پی ٹی آئی کے زیر حراست رہنما سینیٹر اعظم سواتی سے ان کے وکیل کو بھی ملنے نہیں دیا جارہا، پولیس کسی بھی قسم کا قانونی تعاون بھی نہیں کررہی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹراعظم سواتی کے وکیل کو سی آئی اے پولیس نے ملاقات کرنے سے روک دیا, اقبال شاہ ایڈووکیٹ اپنے مؤکل اعظم سواتی سے ملاقات کیلئے سی آئی اے سینٹر گئے تھے۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہمیں دوپہر کو معلوم ہوا کہ اعظم سواتی سی آئی اے سینٹر میں ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہمیں وکالت نامے پر دستخط کرنے بھی نہیں دیے گئے، تھانے کے عملے کی جانب سے ہمیں بتایا گیا کہ تھانے میں کوئی افسر موجود نہیں ہے۔

عملے نے کہا کہ ایس پی کی اجازت کے بغیر بات نہیں کریں گے، ہمارے ساتھ پولیس نے کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا،ایس پی سی آئی اے پولیس کا نمبر بھی بند جارہا ہے۔

سینیٹر اعظم سواتی کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اتنے چھوٹے سے کیس میں یہ صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں