کراچی : ایم کیو ایم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے عبدالوسیم کا نام دے دیا، وزیراعلیٰ سندھ نے لیڈرشپ سے بات کرکے جواب دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں اہم کیو ایم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لئے محمد وسیم کا نام دے دیا۔
ایم کیوایم نے مطالبہ کیا کہ محمد وسیم کو فوری طور پر ایڈمنسٹریٹر کراچی لگایا جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے پارٹی لیڈر شپ سے بات کےجواب دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ، اجلاس میں ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی لیڈر شپ کی حتمی منظوری کے بعد ہی مرتضیٰ وہاب سے استعفیٰ لیا جائے گا۔
اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان نے کچھ ماہ پہلے بھی محمد وسیم کا نام ایڈمنسٹریٹر کے لئے دیا تھا۔
گذشتہ روز وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ ایک دو دن میں ایم کیو ایم پاکستان کا ایڈمنسٹر تعینات ہو جائے گا۔