اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

جوبن نوتیال نے افسوسناک حادثے کے بعد پہلی تصویر شیئر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی گانوں کا ریمیک بنا کر شہرت حاصل کرنے والے بھارتی گلوکار جوبن نوتیال نے افسوسناک حادثے کے بعد اپنی پہلی جھلک مداحوں کو دِکھا دی۔

جوبن نوتیال گزشتہ روز بلڈنگ کی سیڑھیاں اترتے ہوئے پاؤں پھسل جانے سے گر گئے تھے جس کی وجہ سے گلوکار کی کہنی اور پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں جبکہ سر پر بھی چوٹ آئی تھی۔

حادثے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سے آج انہوں نے اپنی پہلی تصویر پوسٹ کر کے اپنی صحت کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کر دیا ہے۔

جوبن نوتیال نے کیپشن میں لکھا: ’آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ۔ خدا نے مجھے جان لیوا حادثے میں بچا لیا۔ مجھے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔‘

انہوں نے لکھا کہ طبیعت میں بہتری آ رہی ہے، میں اپنے مداحوں کی بے حد محبت کا شکر گزار ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jubin Nautiyal (@jubin_nautiyal)

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوبن نوتیال اسپتال کے بستر پر بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں اور اسی دوران انہوں نے کیمرے کی طرف دیکھا۔

ڈاکٹروں نے جوبن نوتیال کو سیدھے ہاتھ کو حرکت دینے سے منع کر رکھا ہے۔ ان کے ہاتھ کی سرجری کی جائے گی۔

گلوکار کی تصویر پر جہاں ان کے مداحوں نے صحتیابی کے لیے دعائیں دیں وہیں فلم نگری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کمنٹس کیے۔

جوبن نوتیال نے کئی پاکستانی گانوں کے ریمیک بنا کر شہرت حاصل کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ’لٹ گئے‘، ’ہمنوا میرے‘، ’راتاں لمبیاں‘، ’تم ہی آنا‘ اور ’تجھے کتنا چاہنے لگے‘ جیسے گانے بھی گائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں