بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ٹیسٹ کرکٹ کی آٹھویں سنچری، بابر اعظم ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کردی۔

تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنالیے ہیں جبکہ انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 158 رنز درکار ہیں، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم، عبداللہ شفیق اور امام الحق کی شاندار سنچریاں اسکور کیں۔

بابر اعظم نے 168 گیندوں پر 136 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 19 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

انہوں نے کیریئر کی آٹھویں سنچری اسکور کی ہے، اس سے قبل وہ سری لنکا کے خلاف تین سنچریاں جبکہ آسٹریلیا کے خلاف دو، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف ایک، ایک سنچری بناچکے ہیں۔

مایہ ناز بیٹر رواں سال 10 اننگز میں تین سنچریاں اور چار نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان رواں سال ٹیسٹ کی 44 اننگز میں 2075 رنز بنائے ہیں۔

بابر اعظم شاندار سنچری کے ساتھ ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گئے اور ان کے مداحوں کی جانب سے ان کی اننگز کی تعریف کی جارہی ہے۔

ایک کمسن بچی نے پلے کارڈ اٹھا رکھا ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ ’بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھنے کے لیے انہوں نے اسکول سے چھٹی کی ہے۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے خوبصورت کور ڈرائیو کی ویڈیو شیئر کی جارہی ہیں اور ایک بار پھر بابر اور کوہلی کا موازنہ کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں