جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

فیفا ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن فرانس نے پولینڈ کا ‘بوریا بستر’ گول کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

دوحا: دفاعی چیمپئن فرانس نے پری کوارٹرفائنل میں پولینڈ کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے اسے ایونٹ سے باہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دوحا کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پری کوارٹرفائنل میں دفاع چیمپئن فرانس اور پولینڈ کے درمیان مقابلہ ہوا۔

میچ کے آغاز سے ہی فرانس نے حریف پر نفسیاتی دباؤ رکھا اور مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر حملے کئے، میچ کے 44ویں منٹ میں فرانس کے اولیور جیروڈ نے بال کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو برتری دلوادی۔

- Advertisement -

میچ کے 74 ویں منٹ میں کیلین امباپے نے شاندار گول اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کرتے ہوئے، انجری ٹائم میں ایک بار پھر
امباپے نے ایک اور گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری کو 0-3 کردیا۔

میچ کے آخری لمحات میں پولینڈ کو پیلنٹی کارنر ملا تاہم فرانسیسی گول کیپر کی کامیاب حکمت عملی نے اسے ناکام بنادیا، بعد ازاں ایک اور موقع ملنے پر پولینڈ نے گول اسکور کیا۔

فرانس کا کوارٹرفائنل میں مقابلہ انگلینڈ اورسینیگال کے میچ کی فاتح ٹیم سےہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: میسی کا جادو چل گیا، آسٹریلیا کو ہرا کر ٹرافی کیجانب ایک اور قدم بڑھا دیا

پری کوارٹر فائنل مرحلے کا چوتھا میچ انگلینڈ اور سینیگال کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جس کا آغاز رات 12 بجے ہوگا۔

میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں