اشتہار

بھارت میں امام اور مؤذنین کی تنخواہیں روکنے کیلئے درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

نیو دہلی : بھارت میں مساجد کے امام و مؤذنین کو ملنے والی تنخواہوں کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں ایک درخواست داخل کی گئی ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ اروند کیجریوال کی دہلی حکومت بھارتی آئین کے آرٹیکل 14 اور 27 کی صریحاً خلاف ورزی کررہی ہے کیونکہ دہلی کی مساجد کے اماموں، مؤذنوں اور دیگر اراکین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے دہلی وقف بورڈ کو کروڑوں روپے ادا کیے جا رہے ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ دوسری جانب دہلی بھر میں واقع مندروں کے پجاریوں کو ان کی خدمات کا کوئی معاوضہ نہیں دیا جاتا، مندر کے خدمت گاروں کو ان کی تنخواہیں ادا نہ کرنا بھارتی آئین کے آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی ہے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی آئین تمام حکومتوں سے چاہے وہ وفاقی ہو یا ریاستی، سیکولر انداز میں کام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ دہلی حکومت کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ یا تو مندروں کے پجاریوں کو بھی ماہانہ معاوضہ ادا کرے اور نہ کرنے کی صورت میں وقف بورڈ کو بھی سرکاری رقم کی ادائیگی سے روکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں