بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم پاکستان کو بڑی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی میں مذاکرات جاری ہیں جس میں سندھ کی حکمران جماعت نے ایم کیو ایم کو بڑی پیشکش کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کو پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مذاکرات کے دوران پی پی پی نے متحدہ قومی موومنٹ کو قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ دینے کی آفر کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت مشترکہ اپوزیشن کی 14 قائمہ کمیٹیاں خالی ہیں جن میں سے 6 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ایم کیو ایم کو دی جاسکتی ہے۔ کمیٹی چیئرمین شپ کے ساتھ ایم کیو ایم اراین کو سرکاری گاڑیاں اور فیول بھی ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی کی اس پیشکش کا فوری جواب دینے کے بجائے پارٹی لیڈر شپ سے مشاورت اور اجازت کے بعد اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

اس سے قبل ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اتحاد کے وقت بھی قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ لینے سے معذرت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے کس کا نام دیا؟

واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے عبدالوسیم کا نام دیا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی پارٹی قیادت سے بات کر کے جواب دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں