بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

موٹروے کرپشن اسکینڈل :سندھ حکومت کا مفرور ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز کو وطن واپس لانے کیلئے وفاق سے رجوع کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے موٹروے کرپشن اسکینڈل میں مفرور ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز کو وطن واپس لانے کے لیے وفاق سے رجوع کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 13نومبرکوسوشل میڈیاکےذریعےکچھ بےضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ نےفوری طور پر فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا حکم دیا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جوالزامات لگ رہےہیں اگران میں صداقت ہےتوکارروائی کی جاسکے، فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ تیار کی، فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی نے بتایا کچھ بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔

- Advertisement -

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بتایا کہ اینٹی کرپشن نےمٹیاری سے 42کروڑ روپےکی ریکوری کی ہے اور ڈپٹی کمشنرمٹیاری کوگرفتارکرلیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر  نے ابتدائی طورپرعدالت سےضمانت لی تھی، کچھ دن بعدانکی ضمانت منسوخ ہوئی توحراست میں لےلیاگیا، اس میں سندھ بینک کے افسران  و اہلکار بھی اس میں ملوث تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاملے میں کچھ نجی افراد کا بھی عمل دخل نظر آتا ہے ، نوشہروفیروز ضلع کے اندر بھی اسی طرح کی خورد برد نظر آئی ہے، اینٹی کرپشن نےنوشہروفیروزضلع میں بھی ایف آئی آرکاٹ دی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا، ڈپٹی کمشنر کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا جو 18 نومبر کو ملک سے فرار ہوگیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بتایا کہ فیصلہ کیا گیا ہے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ وفاق سے رجوع کرے گا اور انٹرپول سے سابقہ ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز کے وارنٹ کیلئے بات کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بروقت کارروائی سے مزید بے ضابطگیاں روکنے میں کامیاب ہوئے، جو لوگ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتےہیں انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا اور جو لوگ بھی خورد برد میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں