قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کی وجہ بتادی۔
پنڈی ٹیسٹ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی، بیٹنگ وکٹ پر قومی بیٹرز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا جو قومی ٹیم کی شکست کی وجہ بنا جبکہ اولی روبنسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
An absorbing game of Test cricket.
England win the first Test by 74 runs 🏏#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/Taj3TbnOhG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 5, 2022
آخری سیشن میں پاکستان کو جیت کے لئے 86 جبکہ انگلینڈ کو 5 وکٹیں درکار تھیں، اس موقع پر انگلش کپتان بین اسٹوکس نے جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن قابو کیا۔
The final wicket to fall.
Well played, @englandcricket#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/Rq3zFvPJSp— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 5, 2022
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ دوسری اننگز میں بڑی شراکت نہ بناسکے جس کی وجہ سے ہدف کے تعاقب میں مشکلات پیش آئیں، ہم جیسی وکٹ چاہ رہے تھے ویسی نہیں ملی۔
Pakistan Captain Babar Azam’s press conference at Pindi Cricket Stadium in Rawalpindi.#PAKvENG | #UKSePK https://t.co/uXfaWxJdLJ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 5, 2022
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم بولنگ لائن اپ میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف کے زخمی ہونے سے بھی فرق پڑا۔
قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس میچ جیتنے کا نادر موقع تھا، سیشن در سیشن وکٹیں نہ گرتیں تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔