اشتہار

وقت کے ساتھ زندگی نے کیا سکھایا؟ اسد اور زارا نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسد صدیقی کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد زندگی میں ٹھہراؤ آیا ہے۔

شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اسد صدیقی اور زارا نور عباس نے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے سوال پوچھا کہ ’اسد اور زارا آپ دونوں میں وقت کے ساتھ کیا تبدیلیاں آئیں؟

- Advertisement -

اداکار اسد نے بتایا کہ ’میری زندگی میں شادی کے بعد ٹھہراؤ آیا ہے، پہلے بھی غصے میں نہیں ہوتا تھا لیکن مجھے لگتا ہے کہ وقت کے ساتھ اور حالات کو دیکھتے ہوئے آپ کو کچھ حقائق جاننے کا موقع ملتا رہتا ہے اور اسی کے ساتھ ہی چیزوں کو دیکھنے کا نظریہ بدلتا ہے۔

اسی سوال کے جواب میں زارا نور عباس نے کہا کہ ’جب میں انڈسٹری میں آئی تو سب سے بہت پیار دیا جس کی وجہ سے بہت زیادہ ذمہ داری بھی آئی اور میں فکرمند رہنا شروع ہوگئی تھی۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میں بے چینی اور ڈپریشن میں رہتی تھی، جب آپ بہت سارے لوگوں سے ملتے ہیں تو پتا نہیں ہوتا کہ کون صحیح ہے اور کون غلط یہ صرف ایک انڈسٹری کی بات نہیں ہے اس طرح ہر شعبے میں ہوتا ہے۔‘

زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ جب آپ کو چوٹ لگتی اور ٹھوکر کھا کر سنبھلتے ہیں تو پھر آپ زیادہ اسمارٹ اور پرسکون ہوتے ہیں اور میں بھی ایسی ہی ہوں ٹھوکر کھا کر زندگی کی سمجھ آگئی ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asad Siddiqui (@asadsidofficial)

واضح رہے کہ زارا نور عباس معروف سینئر اسما عباس کی صاحبزادی ہیں جبکہ اداکار اسد صدیقی، معروف اداکار عدنان صدیقی کے بھانجے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں