تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

باپ نے بیٹے کو گرنے سے بچالیا، ویڈیو وائرل

والدین بچوں کی پرورش کی خاطر ہر جوکھم اٹھانے کے لیے تیار ہوتے ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اولاد پڑھ لکھ کر کسی قابل بنے، جب انہیں کسی بھی چیز کی ضرورت ہوتی ہے تو والد اسے اپنے کاندھوں پر لیتے ہیں تاکہ بچوں کو اس کا احساس نہ ہو۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور والد کو ’سپر مین۔‘ ’ہیرو‘ قرار دیا جارہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ والد بچے کو موٹر سائیکل پر لے جارہے ہیں اسی اثنا میں بیٹا نیند کی آغوش میں چلا جاتا ہے جب انہیں اس بات کا احساس ہوتا ہے تو وہ اپنے لخت جگر کو ایک ساتھ سے سہارا دیتے ہیں۔

 ویڈیو میں انہیں ایک ساتھ سے موٹر سائیکل چلاتے اور دوسرے ہاتھ بیٹے کو گرنے سے بچاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔‘

مذکورہ ویڈیو کو ابھیشیک تھاپا نامی ایک انسٹاگرام صارف نے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسی لیے انہیں ’والد‘ کہا جاتا ہے۔

مختصر سے اس ویڈیو کلپ کو اب تک ہزاروں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور اسے لاکھوں صارفین کی جانب سے پسند کیا گیا ہے۔

ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’مجھے اب بھی اسکول کا وہ دن یاد ہے جب ہم واپس جا رہے تھے کہ بہت بارش ہو رہی تھی ہمارے پاس صرف ایک برساتی تھی اور والد نے وہ مجھے دی تھی۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’یہ دیکھ کر بہت اچھا لگا، میری صبح ہوگئی ہے۔‘ تیسرے صارف نے لکھا کہ ’پاپا، پاپا ہی ہوتے ہیں، بچپن یاد دلانے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

Comments

- Advertisement -