اشتہار

سعودی عرب : ایشیائی ممالک کے لیے تیل کی قیمتوں میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے ایشیائی ممالک کے لیے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عربین آئل کمپنی نے ایشیائی ممالک میں فروخت ہونے والے اپنے بینچ مارک عرب لائٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 2.20 ڈالر فی بیرل کی کمی کردی ہے یعنی اگلے مہینے کی فروخت عمان اور دبئی کے بینچ مارکس کی اوسط سے 3.25ڈالر فی بیرل پریمیم لے گی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے جنوری میں ایشیا کیلئے عرب لائٹ خام تیل کی سرکاری قیمت فروخت کو کم کردیا ہے۔

- Advertisement -

دنیا میں تیل کے سب سے بڑے برآمدکنندہ ملک نے جنوری کیلئے آئی سی ای برینٹ کے مقابلے میں شمال مغربی یورپ کیلئے اپنے عرب لائٹ کی سرکاری قیمت فروخت منفی 0.10 ڈالر فی بیرل مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آرامکو نے یورپ میں صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی کی لیکن امریکہ میں فروخت کے لیے اپنی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ سعودی عرب نے امریکا کیلئے اے ایس سی آئی کے مقابلے میں قیمت 6.35ڈالر فی بیرل مقرر کی ہے۔

یاد رہے کہ تیل کی قیمتوں میں یہ رد و بدل اس توقع کے باوجود سامنے آئی ہیں کہ آنے والے چند مہینوں میں چین میں تیل کی طلب میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں : تیل کی قیمت کی حد، روس نے اہم اعلان کر دیا

اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ چین میں کوویڈ19 کی پابندیوں میں نرمی اور مختلف شہروں میں نافذ لاک ڈاؤن کا دورانیہ کم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جس کے سبب چین کی خام تیل کی طلب میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں