تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

انور مقصود نے مذاق میں ’دکھتی رگیں‘ چھیڑ دیں

معروف ڈرامہ و افسانہ نگار انور مقصود نے مذاق مذاق میں دکھتی رگیں چھیڑ دیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی آرٹس کونسل میں چار روزہ عالمی اردو کانفرنس گزشتہ روز اختتام پذیر ہوئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نامور ادیبوں اور شعرا، ودیگر فنکاروں نے شرکت کی۔

انور مقصود نے کہا کہ ’ہر حکومت نے غریبوں کو ’جانور‘ سمجھا، بھئی کتنا کماؤ گے، کتنا لوٹو گے، کتنا جھوٹ بولو گے؟ غریب تو اب کہتے ہیں آپ کی طاقت کے سوا اب کوئی طاقت نہیں، کچھ بچا ہی نہیں میرے لیے جنت کے سوا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہمارے وزیراعظم چھ سات ملکوں کے سامنے ہاتھ پھیلا چکے ہیں، غریب کہتے ہیں کہ ہمیں بدنام نہ کریں اپنے لیے مانگیں۔‘

انور مقصود نے کہا کہ ’باجوہ صاحب نے اپنی الوداعی تقریر میں کہا تھا فوج نے فیصلہ کیا ہے وہ سیاست سے پرہیز کرے گی اس کا مطلب ہے 74 برس فوج نے سیاست سے بدپرہیزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’امیروں کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں جب قرضہ مل جاتا ہے تو ایوان تالیوں سے گونج اٹھتا ہے، میں مزید کچھ الٹا سیدھا بول کر اپنے کپڑے پنجاب پولیس سے نہیں اتروانا چاہتا۔‘

Comments

- Advertisement -