پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ کے اختتام پر برطانوی ہائی کمشنر نے ردعمل دیا ہے۔
گزشتہ روز پنڈی ٹیسٹ انگلینڈ کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور انگلینڈ نے اس کامیابی کے ساتھ تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ میچ کے اختتام پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
کرسچن ٹرنر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کیا زبردست اور سنسنی خیز میچ رہا۔ انگلش ٹیم کو پاکستان لانے اور ایسی کرکٹ دیکھنے کے لیے ہی اتنی محنت کی تھی۔
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے ٹوئٹ میں پی سی بی چیئرمین رمیز راجا اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا بھی شرکیہ ادا کیا اور ہیش ٹیک ’’ایک ساتھ فار کرکٹ‘‘ کا بھی استعمال کیا۔
What an extraordinary & enthralling match. Exactly why we worked so hard to bring 🏴 test cricket back to 🇵🇰.
Thank you once again to @iramizraja @TheRealPCB @ECB_cricket @englandcricket #EkSaath4Cricket #PAKvENG https://t.co/DLQTa3CgW4
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) December 5, 2022
واضح رہے کہ پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا گزشتہ روز تبادلہ کردیا گیا ہے اور برطانوی سیکریٹری خارجہ نے انہیں فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس میں تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔
کرسچن ٹرنر کو ڈائریکٹر جنرل جیو پولیٹیکل کے طور پر تعینات کرنے کیا گیا ہے یہ انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ کے مساوی عہدہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ میں رنز کا سیلاب کئی عالمی ریکارڈ بہا لے گیا
کرسچن ٹرنر پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کی حیثیت سے دسمبر 2019 سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔