اشتہار

امریکا میں فلو بے قابو، کئی جانیں نگل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں فلو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور رواں موسم سرما میں اب تک 14 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکا میں سردی بڑھنے کے ساتھ ہی انفلوئنزا کی ہولناکی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور رواں موسم سرما میں اب تک 14 افراد اس مرض کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ مرض سے متاثرہ مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کا کہنا ہے کہ انفلوئنزا مریضوں کی تعداد ایک دہائی کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے اور رواں موسم سرما میں امریکا میں فلو سے متاثرہ مریضوں کے اسپتال میں داخلے کی شرح کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

- Advertisement -

ادارے کے جاری اعداد وشمار کے مطابق یکم اکتوبرسے اب تک فلو سے متاثر 78 ہزار کے قریب افراد اسپتال پہنچ چکے ہیں۔

سی ڈی سی کا مزید کہنا ہے کہ امریکی اسپتالوں میں سانس کی دیگر بیماریوں سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں