اشتہار

گوجرانوالہ کو لاہور سیالکوٹ موٹروے سے لنک کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے گوجرانوالہ کو لاہور سیالکوٹ موٹروے سے لنک کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کے صاحب زادے مونس الٰہی سے گوجرانوالہ چیمبر کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم این اے حسین الٰہی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پرویز الٰہی نے گوجرانوالہ کو لاہور سیالکوٹ موٹروے سے لنک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے سے لنک ہونے سے گوجرانوالہ کے شہریوں کو سہولت ملے گی۔

- Advertisement -

پرویز الٰہی نے کہا کہ صنعت کاروں کو پروڈکٹس دیگر شہروں تک لے جانے میں آسانی ہوگی، موٹروے کے ساتھ دیگر شہروں کو بھی لنک کیا جائے گا، موٹروے کا منصوبہ سابقہ دور میں بنایا، بدقسمتی سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے منصوبے کو تبدیل کیا جس سے لاگت میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میرا اپنا شہر ہے اور جلد وہاں کا دورہ کروں گا، گوجرانوالہ کے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کریں گے، شہر کے صنعتکاروں کے لیے نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کا بھی جائزہ لیں گے۔

گوجرانوالہ چیمبر کے وفد نے گوجوانوالہ لنک منصوبے کے لیے پارٹنر شپ کی پیشکش کی۔ وفد نے کہا کہ ہم منصوبے کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ مالی معاونت کے لیے تیار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں