تازہ ترین

نوٹوں کے بجائے سونا نکالنے والی اے ٹی ایم متعارف

حیدر آباد: اس حقیقت سے ہر کوئی واقف ہے کہ اے ٹی ایم سے صرف نوٹ ہی نکالنے جا سکتے ہیں لیکن اب اس سے سونا نکالنا بھی ممکن ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر حیدر آباد میں سونا نکالنے والی پہلی اے ٹی ایم نصب کر دی گئی۔

صارفین مشین میں اپنا ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ ڈال کر سونے کے سکے حاصل کر سکیں گے۔ یہ بھارت میں پہلی سونا نکالنے والی اے ٹی ایم ہے۔

ایک ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ اس مشن کو ’گولڈ سکہ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

کمپنی کے نائب صدر پرتاپ نے بتایا کہ اس میں پانچ کلو گرام سونا ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے جبکہ 0.5 سے 100 گرام تک سونا نکلانے کے آپشنز موجود ہیں۔

پرتاپ کا کہنا ہے کہ لوگ زیورات کی دکانوں پر جانے کے بجائے براہ راست یہاں آ کر سونا حاصل کر سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -