تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

جرمن حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش : درجنوں ملزمان گرفتار

برلن : جرمنی کی سکیورٹی فورسز نے حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کرنے والے درجنوں ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار شدگان میں کچھ سابق فوجی بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں ہونے والے ملک گیر آپریشن میں 25 افراد کو حکومت کا تختہ الٹنے اور باشاہت قائم کرنے کی سازش کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمن اٹارنی جنرل کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ افراد ایسی دہشتگرد تنظیم کو تشکیل دینے میں ملوث ہیں جس کا مقصد ملکی آئین کو کالعدم کرنا اور 1871 جیسی جرمن شہنشاہوں کی طرز پر حکومت قائم کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیرِ حراست افراد جرمنی کی قومی اسمبلی پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے جسے مبینہ طور پر روسی افراد کی حمایت بھی حاصل تھی، حراست میں لئے گئے افراد میں کچھ سابق فوجی بھی شامل ہیں۔

مذکورہ ملزمان کو جرمنی کی مختلف ریاستوں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، ملزمان کا تعلق انتہائی دائیں بازو اور سابق فوجی شخصیات کے گروپ سے ہے جنہوں نے پارلیمنٹ پر حملہ کرکے اقتدار پر قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار شدگان میں 22 افراد کا تعلق جرمنی سے ہے جبکہ دیگر تین افراد میں روسی شہری بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آسٹریا اور اٹلی میں بھی دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Germany detains 25 over plot to overthrow government

جرمن اٹارنی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سازش میں جرمنی کے شاہی خاندان کے ایک سابق رکن کا ہاتھ ہے، جس کی شناخت جرمنی کے رازداری کے قانون کے تحت ہینرچ کے طور پر کی گئی ہے۔

ہینرک کو مستقبل کی ریاست میں رہنما کے طور پر پیش کیا گیا تھا جبکہ ایک اور مشتبہ شخص روئڈگر وی پی ملٹری ونگ کا سربراہ تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ ہینریچ کا تعلق ریوس کے شاہی گھرانے سے ہے اور وہ ”شہزادہ“ کا لقب استعمال کرتا ہے، اس شاہی گھرانے نے مشرقی جرمنی کے کچھ حصوں پر حکمرانی کی تھی۔

دوسری جانب اس حوالے سے روس کے صدارتی ترجمان کریملن نے کہا کہ جرمن ریاست کا تختہ الٹنے کی سازش میں روس کے ملوث ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا، ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ یہ جرمنی کا اندرونی مسئلہ ہے۔

Comments

- Advertisement -