اشتہار

چینی صدر سعودی عرب پہنچ گئے، 29 ارب ڈالرز کے معاہدے متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

چین کے صدر شی جن پنگ 3روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ دونوں ممالک کے درمیان 110 ارب ریال یعنی 29 ارب سے زائد ڈالرز کے معاہدے متوقع ہیں۔

چینی صدر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔ ان کا یہ دورہ 9 دسمبر تک جاری رہے گا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے چین کےصدر کا استقبال کیا۔ چینی صدر کا طیارہ سعودی حدود میں داخل ہوا تو طیاروں نے فضا میں استقبال کیا۔

- Advertisement -

https://twitter.com/Saudi_Gazette/status/1600486963794018305?s=20&t=ntqNzpBAoVtWOQJ_1_ZD4g

چینی صدر کے طیارے کو سعودی طیاروں کے پروٹوکول میں لایا گیا۔ چینی صدر خلیج تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Image

اس دورے کے دوران 20 سے زائد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے جن کی مالیت 29 عشاریہ 26 ارب ڈالر ہے۔ اس کے علاوہ ویژن 2030 کو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں