اشتہار

لڑکا سزا کاٹتا رہا، ’مردہ‘ قرار دی گئی لڑکی نے شادی رچالی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں مردہ قرار دی گئی لڑکی نے سالوں بعد واپس آکر شادی رچالی اور اس کے قتل کے جرم میں لڑکا سزا بھگت رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتردیش کے ضلع علی گڑھ میں 7 سال قبل مردہ قرار دی گئی لڑکی اچانک منظر عام پر آنے کے بعد شادی کرلی جبکہ اس کے ’قتل‘ کے جرم میں ایک شخص سزا کاٹ رہا ہے۔

عدالت نے وشنو نامی شخص کو پر لڑکی کے مبینہ قتل کے جرم میں 7 سال کی سزا سنائی تھی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق پولیس نے لڑکی کو ریاست یوپی سے بازیاب کروایا جس کے بعد واقعے کی حقیقت سامنے آگئی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی نے مبینہ طور پر پریمور نامی شخص کے ساتھ بھاگ کر شادی کی تھی، جوڑا بعدازاں ہاتھرس ضلع کے گاؤں منتقل ہوگیا تھا۔

سنیتا کی درخواست پر پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا اور لڑکی کو ڈھونڈ نکالا۔

وشنو کی والدہ سنیتا نے ملزمہ کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ میرے بے گناہ بیٹے کو عدالت انصاف فراہم کرے۔

پولیس نے علی گڑھ کی عدالت میں لڑکی کی  شناخت کا پتا لگانے کے لیے اس کے ڈی این اے ٹیسٹ کی درخواست کی ہے جبکہ وشنو پر لڑکی کو اغوا کرنے اور قتل کرنے کا الزام تھا جب وہ نو عمر تھی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ لڑکی کے والد نے بھی خاتون کی شناخت بھی اپنی بیٹی کے طور پر کی ہے جبکہ والد نے نامعلوم لڑکی کی لاش کو اپنی بیٹی کے طور پر شناخت کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں