اشتہار

برطانیہ میں مسلمان دکاندار نے ڈاکو کو پکڑنے کے بجائے معاف کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر برطانیہ کے مسلمان دکاندار کے بڑے پن کا چرچہ ہو رہا ہے جس نے بے بس ڈاکو کو پکڑنے کے بجائے معاف کر دیا۔

یارک شائر میں نوسرباز موبائل شاپ میں گاہگ بن کر آیا اور دو قیمتی موبائل فون لے کر بھاگنا کی کوشش کی۔

بدقسمتی سے دکان کا آٹومیٹک دروازہ بند ہوگیا اور وہ فرار نہ ہو سکا۔ ناکامی پر ڈکیت نے فون واپس کر دیے جبکہ دکان مالک افضل ندیم نے رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے جانے دیا۔

- Advertisement -

دکان کے اندر لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے دکاندار کے بڑے پن کی تعریف کی۔

https://twitter.com/Majstar7/status/1599471310047830018?s=20&t=amS0s93m3qifzgk0fHaC9w

بعد ازاں مالک افضل ندیم نے انسٹا گرام اسٹوری پر ڈاکو کو معاف کرنے کی وجہ بتائی۔

انہوں نے لکھا کہ میں اس ڈاکو کی مدد کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ سخت معاشی حالات کی وجہ سے کافی لوگوں کی میزوں پر کھانا نہیں ہوتا جس کی وجہ سے وہ جرائیم کرنے لگتے ہیں۔

دکاندار نے حضور ﷺ کی حدیث مبارکہ بھی تحریر کی: ’رحم کرنے والوں پر رحٰمن رحم کرتا ہے تم اہل زمین پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کر ے گا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں