اشتہار

’مجھے پیار ہوا تھا‘: ڈرامے کے سیٹ کی تصاویر مداحوں‌ کو بھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ مجھے پیار ہوا تھا‘ کی پہلی قسط 12 دسمبر بروز پیر کو نشر کی جائے گی

بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کی جانب سے انسٹاگرام پر اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی شوٹنگ کی تصاویر شیئر کی گئیں جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

ڈرامے کے ہدایت کار بدر محمود ہیں جبکہ اس کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

’گزشتہ دنوں ڈرامے کی دوسری جھلک جاری کی گئی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ وہاج اور ہانیہ (مہیر) محبت کرتے ہیں جبکہ (گلوکار)زاویار نعمان بھی انہیں شادی کے لیے پروپوز کررہے ہیں۔

یوٹیوب پر ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

’وہاج علی، مہیر سے کہتے ہیں پوری دنیا بھی تم سے خفا ہوجائے میں پھر بھی تمہارا ساتھ دوں گا۔‘

زاویار نعمان انہیں پروپوز کرتے ہیں وہ انکار کردیتی ہیں اور وہاج کو بتاتی ہیں کہ ’محبت بڑی ظالم چیز ہے میں نے انکار کردیا ہے۔‘

لیجنڈری اداکار نعمان اعاز کے بیٹے زاویار نعمان کہتے ہیں کہ ’میں اتنا بڑا بھی دھوکے باز نہیں ہوں جتنا آپ کی دوست سمجھتی ہیں۔‘

آخر میں دکھایا گیا ہے کہ ہانیہ عامر کہتی ہیں ’کہا تھا میں نے کہ اصل زندگی میں کوئی شہزادہ نہیں ہوتا، اس نے میرا تماشا بنا کر رکھ دیا ہے۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈرامے کی پہلی قسط کا بے تابی سے انتظار کیا جارہا ہے اور مرکزی کرداروں کی تعریف کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں