پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

امریکا کی ایک بار پھر پاکستان میں رجیم چیج کی تردید

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے سابق پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید اور ڈونلڈ لو ملاقات میں رجیم چینج پر گفتگو کی ایک بار پھر تردید کردی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے
ہوئے سابق پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید اور ڈونلڈ لو ملاقات میں رجیم چینج پر گفتگو کی ایک بار پھر تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مسلسل ان جھوٹی اور بے بنیاد افواہوں کی تردید کی ہے۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم پاکستان میں کسی ایک امیدوار یا کسی ایک شخصیت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے۔ امریکا صرف پاکستانی عوام اور پاکستان کے آئینی نظام کے مفاد میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی دہشتگرد افغانستان میں دوبارہ منظم ہوئے تو کارروائی کریں گے، امریکا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم جس چیز کے حق میں ہیں وہ پاکستان کا آئینی نظام ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں