بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کے درمیان مبینہ گفتگو کی آڈیو لیک ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کےدرمیان مبینہ گفتگو کی آڈیو لیک ہو گئی، جس میں عمران خان کی گھڑیوں کی فروخت سے متعلق گفتگو ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کے درمیان مبینہ گفتگو کی آڈیو سامنے آگئی۔

آڈیو میں بشریٰ بی بی زلفی بخاری سے کہہ رہی ہے کہ خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں، انھوں نے کہا ہے آپ کو بھیج دوں، آپ کو گھڑیاں بھیج رہی ہوں تاکہ وہ بیچ دیں۔

- Advertisement -

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ یہ گھڑیاں خان صاحب کے استعمال میں نہیں ہیں، جس پر زلفی بخاری نے کہا ضرورمرشد میں کر دوں گا۔

یاد رہے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے توشہ خانہ کی گھڑی کی فروخت کے حوالے سے اہم وضاحت دی تھی۔

اے آر اے وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں انہوں نے بتایا تھا کہ کہ عمران خان نے گھڑی کی فروخت سے رقم پر کیپٹل گین ٹیکس دیا ہوا ہے اور اس کی رقم بھی ڈیکلیئر کی ہوئی ہے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کہ عمران خان کی جانب سے گھڑی کی رسیدیں بھی دکھائی گئی ہیں لیکن مذکورہ چینل اب ایک اور شخص کو سامنے لے کر آیا ہےجس نے24گھنٹے میں2ویڈیوز بنائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں