اشتہار

پاکستان میں سیلاب میں نقصانات کے اعداد و شمار جاری

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخوا حکومت نے حالیہ تباہ کُن سیلاب میں نقصانات کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

خیبر پختونخوا حکومت کا سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق عالمی تنظیموں کے ساتھ اجلاس ہوا جس میں اعداد ع شمار سامنے رکھے گئے۔

صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ سیلاب سے صوبے میں 311 اموات اور 381 زخمی ہوئے جبکہ 740 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا۔

- Advertisement -

صوبے میں 91468 مکانات تباہ اور 39160 مال مویشیوں کی اموات ریکارڈ ہوئی جبکہ مجموعی 107220 ایکڑ کاشت فصل مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سردی میں ٹھٹھرتے سیلاب متاثرین کے کمبلوں کی فروخت کا انکشاف

سیلاب سےبراہ راست 40 لاکھ 6 ہزار 538 لوگ متاثر ہوئے۔ 69775 شہریوں کو مختلف مقامات سے ریسکیو کیا گیا۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ عالمی اداروں نے ہماری کارکردگی کو سراہا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی، صوبے نے وفاق کے سوتیلے سلوک کے باوجود مثالی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی فنڈ مہیا نہیں کیا گیا۔

اجلاس کے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ 2027 تک صوبے میں پنشن کی ادائیگیوں کا بوجھ 300 ارب ہو جائے گا، اس وقت سرکاری ملازمین کی پنشن 108ارب روپے تک پہنچ گئی، ابتدائی طور پر 5 ہزار ملازمین کو پنشن کی ادائیگیوں کے لیے نیا نظام متعارف کرا دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں