تازہ ترین

ڈیلی میل کی شہبازشریف کیخلاف زلزلہ متاثرین کے فنڈز چوری کے الزام پر معذرت

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف زلزلہ متاثرین کےفنڈز کی چوری کے الزام پر معذرت کر لی۔

ڈیلی میل نے شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی اسکینڈل خبر پر معافی نہیں مانگ لی۔ اخبار نے لکھا کہ شہبازشریف کیخلاف زلزلہ متاثرین فنڈزمیں کرپشن کی خبر پر معذرت خواہ ہیں۔

ڈیلی میل کے مطابق شہباز شریف کے بارے میں 14جولائی 2019 کو ایک مضمون جاری کیا تھا جس میں شہبازشریف پر زلزلہ متاثرین کے فنڈز میں چوری کا الزام لگایا تھا۔

ڈیلی میل نے واضح کیا کہ شہبازشریف کیخلاف قومی احتساب بیوروکی تحقیقات کی اطلاع دی گئی تھی بتایا گیا تھا شہبازشریف کیخلاف متاثرین کی رقم میں خوردبرد کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

اخبار نے کہا کہ نیب نے شہبازشریف پر برطانوی گرانٹ میں کسی غلط کام کاالزام نہیں لگایا۔

ڈیلی میل نےمضمون میں شہبازشریف پرٹی ٹی اسکینڈل اور منی لانڈرنگ کےالزامات بھی لگائے۔ ڈیلی میل نے شہبازشریف کیخلاف ایک الزام پر معذت کی جب کہ دیگر 2 پر معذرت نہیں کی۔

Comments

- Advertisement -