اشتہار

کراچی: شاہراہ فیصل پر سیکیورٹی گارڈ‌ز نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی، ڈاکو ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب گارڈ اور ڈاکوؤں کے درمیان فلمی انداز میں فائرنگ کے تبادلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل کے قریب فائرنگ کے واقعے پر پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے شہری کو لوٹ رہے تھے قریب موجود سیکیورٹی گارڈز نے فائرنگ کی، اسٹریٹ کرمنلز سے فائرنگ کے تبادلے میں‌ ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں‌ کامیاب ہوگیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعے میں دو گاڑیوں کی ونڈ اسکرین پر گولیاں لگی ہیں جبکہ فائرنگ کے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا ہے۔

- Advertisement -

واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 ڈاکو موٹرسائیکل پر آئے اور شہری کو لوٹنے کی کوشش کی۔

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ملزمان کو لوٹ مار کرتے دیکھا تو فائرنگ کردی۔گارڈز اور موٹرسائیکل سوا رملزمان انتہائی قریب سے ایک دوسرے سے فائرنگ کرتے رہے۔

بعدازاں پولیس موقع پر پہنچی اور واقعے سے متعلق دعویٰ کیا کہ ’زخمی شخص مبینہ ڈکیت ہے جس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں