اشتہار

شادی میں سلینڈرز دھماکے، متعدد ہلاک اور درجنوں زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

شادی کی تقریب میں خوفناک حادثے پر کہرام مچ گیا۔ ذرا سے لاپرواہی اور غلطی سے خوشیوں کے گھرانے میں صف ماتم بچھ گئی۔

افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست راجستھان کے اہم شہر جودھپور میں پیش آیا جہاں بارات کے وقت کئی سیلنڈرز خوفناک دھماکوں سے پھٹ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں 4 افراد جان سے گئے جب کہ درجنوں زخمی ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

- Advertisement -

تصویر سوشل میڈیا

حادثہ اس وقت پیش آیا جب بارات میں آنے والے مہمانوں کی خاطرتواضع کی جارہی تھی ان کے لیے پکوان تیار کیے جارہے تھے کہ اچانک ایک سلینڈر پھٹ گیا جس کے بعد وہاں پڑے سلنڈرز یکے بعد دیگرے زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے۔

سلینڈرز پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے قریب کھڑے لوگ لپیٹ میں آگئے۔ مہمانوں کے لیے سجایا گیا پنڈال بھی آگ کی زد میں آگیا اور درجنوں افراد جھلس گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 60 ہے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جب کہ اب تک 4 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کا حکم دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں