15.8 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

شہباز شریف کے داماد کے وکیل کو پی ٹی آئی نے عہدے سے ہٹا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعظم شہباز شریف کے داماد کے وکیل بیرسٹر میاں وحید الرحمٰن کو پاکستان تحریک انصاف نے عہدے سے فارغ کر دیا۔

بیرسٹر وحید الرحمٰن تحریک انصاف برطانیہ او آئی سی کے ڈپٹی سیکریٹری تھے جبکہ لندن میں پارٹی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ انہیں علی عمران کا مقدمہ لڑنے اور ٹی وی پر ان کا دفاع کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا تاہم وہ بدستور پی ٹی آئی کے ممبر رہیں گے، انہیں متعدد بار کہا گیا کہ شہباز شریف کے داماد کا کیس نہ لڑیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب عہدے سے ہٹائے جانے پر بیرسٹر وحید الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ عہدے سے ہٹانا پارٹی فیصلہ ہے جس کا احترام کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری ہمدردیاں عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور رہیں گی، میں عہدوں کا محتاج نہیں، پارٹی کے ساتھ رہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا میری پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے تو ہٹا سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں