اشتہار

جنرل باجوہ نے عثمان بزدار کو ہٹا کر علیم خان کو وزیر اعلیٰ بنانے کا کہا تھا، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا عثمان بزدار کو ہٹاؤ اور علیم خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب بناؤ۔

نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ جب علیم خان کو وزیر اعلیٰ بنانے لگے تو پرویز الٰہی نے کہا کہ میں سپورٹ نہیں کروں گا پھر ہم نے فیصلہ کیا کہ پرویز الٰہی کو سپورٹ کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح عمران خان کو نااہل کیا جائے، یہ اداروں کو ہمارے خلاف استعمال کر رہے ہیں تاکہ مجھے نااہل کیا جائے، ان کی کوشش ہے کہ نواز شریف کے کیسز ختم کیے جائیں، ان لوگوں کو ملک کی فکر نہیں جب برا وقت آتا ہے تو باہر بھاگ جاتے ہیں، پھر این آر او لے کر واپس آتے ہیں اور حکمران بن جاتے ہیں۔

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن کی ضرورت نہیں کیوں کہ ہمارا گراف دن بدن بڑھ رہا ہے، سارے ضمنی انتخابات ہم جیت رہے ہیں، 13 جماعتوں کو تنہا شکست دے رہے ہیں، الیکشن کی ضرورت ہمیں نہیں ملک کو ہے کیوں کہ معیشت گر رہی ہے اور ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں